بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) نادرا آفس بھمبر کا شہریوں سے ناروا سلوک شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزا ت پر کبھی نام کی کبھی ولد یت اور کبھی ایڈ ریسکی غلطی معمو ل بن گیا ہے غلطی کی شکا یت کر نے وا لو ں کیسا تھ نا درا آفس کے ملا زمین کا ہتک آمیزرو یہ قابل مزمت ہے نا درا آفس کے ملا زمین اپنی غلطی کو تسلیم کر نے کے بجا ئے الٹا شہر یو ں کو ذلیل کر رہے ہیںوزیر دا خلہ اور دیگراعلیٰ احکا م نا درا آفس بھمبرکے ملا زمین کے ہتک آمیز رو یے کا نو ٹس لیں ان خیا لا ت کا اظہا ر سینئر نا ئب صدر تنظیم غیر جر ید ہ ملا زمین ضلع بھمبر چو ہدر ی ارشد محمود آف ڈھیر ی وٹا ں نے اپنے ایک اخبا ری بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ میں نے اپنی ہمشیر ہ کا شنا ختی کا رڈ جو کہ پہلے سے جا ری شدہ تھا دو با رہ نیا بنا نے کے لئے نا درا آفس میں مبلغ1500رو پے جمع کروا کر نیا فا رم جمع کروایا لیکن جب شنا ختی کا رڈ ملا تو اس میں گھر کا اڈر یس غلط در ج کیا گیا گا ئو ں کا اندرا ج نہیں کیا جبکہ پہلے کا رڈ انگلش اور اردو دو نوں میں گا ئوں کا ایڈ ریس تھا حا لا نکہ نا درا کے پاس مکمل کو ائف در ج ہو تے ہیں جب نا درا آفس کے ذمہ دا ران کو بتا یا کہ آپ نے ایڈ ریس گا ئو ں کا نا م در ج نہیں کیا اس پر انچا رج نا درا آفس سجا د حسین نے فو ری کا رڈ بھی کینسل کر تے ہو ئے مز ید 1500رو پے جمع کروا نے کا کہا جس پر میں نے کہا کہ یہ بڑ ی ذیا دتی ہے کہ غلطی آپ کے آفس کی ہے اس میں سا ئل کی غلطی نہ ہے جس پر سجا د حسین نے کہا کہ آپ فیس جمع کروا ئیں بصورت دیگر کا رڈ نہیں بننے گا آپ نے جو کرنا ہے کر لیں اس طر ح نا در ا آفس بھمبر نے شہر یوں کو لو ٹنے کا نہ ختم ہو نے وا لا سلسلہ شروع کر رکھا ہے کہ ہما ری وزیر دا خلہ پا کستان اور دیگر حکام با لا سے اپیل ہے کہ نا درا آفس بھمبر کا شہر یوں سے نا روا سلو ک کا نو ٹس لیا جا ئے اور فی الفو ر عملہ تبدیل کر تے ہو ئے اچھے اور خدا تر س اور عو ام شناس عملہ کو تعینا ت کیا جا ئے تا کہ غر یب شہر ی لٹنے سے بچ سکیں نا درا آفس کے عملہ کا رو یہ شہر یو ں کیسا تھ انتہا ئی غیر ذمہ دا را نہ اور ہتک آمیز ہے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) زندگی میں نہ تو کسی کا حق مارا اور نہ ہی اللہ کسی کا حق مارنے کی توفیق دے میر ے خلا ف زبید ہ بی بی کی زمین پر قبضہ کر نے کی خبر یں جھو ٹی اور من گھڑ ت اور بے بنیاد شا ئع ہو ئیں جن کا حقیقت سے کو ئی تعلق نہیں چند شر پسند عنا صر میر ی عز ت اور شہر ت کو نقصا ن پہنچا نے کے لئے جھو ٹی خبر یں لگوا دی ہیںان خیا لا ت کااظہا ر چھمب کے رہا ئشی غلا م حسین دلیر آف سکرا نہ با لوال نے کیا انہو ں نے کہا کہ زبید ہ بی بی میر ی قر یب رشتے دا ر ہیں جو10ما ہ قبل ڈڈیا ل میں اپنے بھا ئی کے پاس بچو ں اور مال مو یشیو ں سمیت شفٹ ہو گئی تھی2ہفتے قبل ڈڈیا ل سے وا پس آئی ہے اور اپنے یہا ں بھی اپنے بھا ئی کے ساتھ رہ رہی ہے اس کے ساتھ ہما را نہ تو کو ئی لڑا ئی جھگڑا ہے اور نہ ہی کسی زمین کا کو ئی تنازعہ ہے چند شر پسند عنا صر نے زبید ہ بی بی کو آڑ بنا کر میر ی عزت اور شہر ت کو نقصا ن پہنچا نے کے لئے جھو ٹی اور من گھڑ ت خبر یں لگوا ئی ہیں جن کا حقیقت سے دو ر دو ر تک کو ئی تعلق نہ ہے انہو ں نے کہا کہ میر ی اعلیٰ احکام سے اپیل ہے کہ میر ے خلا ف لگا ئی جا نیو الی خبر غیر جا نبدا را نہ انکوا ئر ی کمیٹی بنا ئی جا ئے تا کہ دو دھ کا دو دھ اور پا نی کا پا نی سا منے آسکے سچ کیا ہے اور جھو ٹ کیا ہے اور غلط بیا نی کر نیوا لو ں کیخلا ف کا رروا ئی عمل میں لائی جا ئے تا کہ آئند ہ کو ئی بلا وجہ کسی شر یف شہر ی کی عز ت النفس کو مجرو ح نہ کرسکے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما افتخا ر طیب اعوان نے کہا کہ حلقہ بر نا لہ کے عوام نسل در نسل اپنے حقو ق سے محرو م چلے آرہے ہیں عام طبقہ کے پڑ ھے لکھے بچو ں کونہ تو روزگا ر کے موقع دئیے گئے اور جب کسی جگہ نو کر ی کے اہل ہو ئے تو پھر حکمر ان طبقہ نے میر ٹ کا قتل کروا کر ان کے مستقبل کو ڈبو دیا تحصیل بر نا لہ سے روادا ری کی سیا ست کو ختم کرنے اور تعمیر وترقی سے محرو م رکھنے میں مو جو د ہ سیاسی قیا دت کا ہا تھ ہے تحر یک انصا ف مید ا ن میں آچکی ہے آئند ہ الیکشن میں بر نا لہ کے عوام کا احساس محرو می دو ر کر ینگے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے برنا لہ میں ڈو بے ،نا لی ،پتنی اور ملو ٹ سے آئے ہو ئے عوامی وفو د سے ملاقا ت کے دو را ن با ت چیت کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ حلقہ بر نا لہ کی مو جو دہ اور سا بق سیاسی قیا دتو ں نے جا ن بو جھ کر عوام کو غلا می کی زنجیرو ں میں جکڑ ے رکھنے علاقہ کے عوام کو صحت ،تعلیم ،روز گا ر جیسے دیگر بنیا دی ضروریا ت سے محرو م رکھا دو ر دراز علاقو ں میں تعلیمی ادارے نہ بنوا ئے اور نہ ہی پہلے سے مو جود ادا رو ں کو اپ گر یڈ کیا گیا جبکہ یو نین کو نسل ،پتنی اور یو نین کونسل ملو ٹ میں بچیو ں کے لئے گر لز کا لج بھی قائم نہ کیا گیا یہی و جہ ہے کہ تحصیل بر نا لہ پو رے آزادکشمیر میں تعلیمی لحا ظ سے بہت پیچھے ہے انہو ں نے کہا کہ مقامی سیا سی قیا دت ہرپا نچ سا ل بعد حلقہ میں ووٹ لینے کیلئے آجا تی ہے لو گو ں کو خا نگی سیا سی اور دیگر معا ملا ت میں الجھا کر اپنے مفا دا ت پو رے کر تے ہیں اور لو گو ں کو آپس میں لڑا کر انکا مستقبل پیسہ اور وقت دا ئو پر لگا دیتے ہیں انہو ں نے کہا کہ اب بر نا لہ کے عو ام کو اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑا ہو نا ہو گا تحر یک انصا ف حلقہ بر نا لہ کے ایک ایک کو نے میں بسنے والے عوام کی نہ صرف حفا ظت کر ے گی بلکہ انکے حقوق کی با زیا بی کے لئے بھر پو ر جدو جہد کی جا ئے گی اور عو امی مفا دا ت پر کو ئی آنچ نہیں آنے دیگی انہو ں نے کہا کہ حلقہ کے عوام اپنے بہتر مستقبل اور اولا دو ں کی ززند گیو ں کو خوشحا ل بنا نے کے لئے تبد یلی کا سا تھ دیتے ہو ئے امیدوا ر اسمبلی عبدا لمالک اعوان کے قافلے میں شا مل ہو جا ئیںاور اپنے ووٹ کی طا قت سے کئی سا لو ں سے حقوق غصب کر نے والو ں کو عبر تنا ک شکست سے دو چا ر کر یں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر میں کئی سا لو ں سے برا جما ن ایم ایس ڈا کٹر اقبا ل حسین چو ہدر ی کا تبا دلہ خو ش آئند ہے مو صوف ڈا کٹر اقبا ل حسین کے عر صہ تعینا تی کے دو را ن ہسپتا ل میں اقر با ء پرو ری کو فرو غ ملا اور عوام کے لئے علاج ومعا لجہکی سہو لیا ت خو اب بن کر رہ گئی جس سے ضلع بھمبر کے عام غر یب مر یض اور انکے لواحقین پس کر رہ گے ہم ہسپتا ل میں نئے آنیوا لے ایم ایس کو خو ش آمد ید کہتے ہیں اور امید کر تے ہیں کہ ڈا کٹر فدا حسین کی بطو ر ایم ایس تعینا تی سے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتا ل کا نظم ونسق بہتر ہو گااور امیر و غر یب کا علاج ومعا لجہ برا بر ی کی سطح پر اور دستیا ب وسا ئل ہسپتال کی بہتر ی کے لئے استعما ل ہو نگے ان خیا لا ت کا اظہا ر پا کستا ن تحر یک انصا ف یو تھ ونگ بھمبر کے را ہنما ئو ں ملک عا مر شہزاد ،شفقا ت احمد قر یشی اور راجہ حماد نے اپنے مشتر کہ بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ ڈسٹر کٹ ہسپتا ل بھمبرکی بلڈ نگ کرو ڑو ں رو پے لا گت سے تیا ر کی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن ہسپتال میں علاج ومعالجہ نام کی کوئی چیز نہ ہے اور دیگر علاج ومعا لجہ میں استعمال ہونے وا لی مشینر ی اور سہو لتو ں سے علاقہ کے عا م عو ام کو محرو م رکھا گیا اور دو ر درا زعلاقو ں سے آنیوا لے مر یضو ں اور انکے لواحقین ذلیل و خوا ر ہو تے رہے جبکہ ہسپتا ل میں بھمبر سے ہٹ کر دیگر علاقوں سے ہسپتا ل میں تعینا ت ڈا کٹرو ں کو کو ئی تحفظ فرا ہم نہیں کیا گیا جس کے با عث متعدد ڈا کٹر ز ڈسٹر کٹ ہسپتا ل میں اپنی خد ما ت سر انجا م دینے سے گر یزا ں رہے انہو ں نے کہا کہ ہسپتا ل کی مو جو دہ صورتحا ل و تبا ہی و بر با دی کے ذمہ دا ر حلقہ ایل اے 7 مسلم لیگ نو ن کے ایم ایل اے چو ہدر ی طا رق فا روق اورپیپلز پا رٹی کے را ہنما سا بق سپیکر اسمبلی چو ہدری انو ارا لحق پر بھی عا ئد ہو تی ہے جنہو ں نے اسمبلیو ں میں رہتے ہو ئے بھی وہ کر دا ر ادا نہ کیا جس کی توقع بھمبر کے عوام ان سے رکھتے تھے انہو ں نے ہسپتا ل کی بہتر ی اور سٹا ف کی کمی کو پو را کر نے کے لئے کر دار ادا نہ کر کے عوامی مینڈ یٹ کی تو ہین کی ہے انہو ں نے کہا کہ ہم امید کر تے ہیں کہ نئے تعینا ت ہو نیوا لے ایم ایس ڈا کٹر فدا حسین کیا نی بہتر انداز میں ہسپتا ل کا نظم و نسق چلا کر مر یضو ں کو سہو لیا ت بہمپہنچا ئیں گے اور ہسپتا ل میں بر ابر ی کی بنیاد پر دستیا ب وسا ئل سے لو گو ں کے علا ج ومعا لجہ کو یقینی بنا ئینگے۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر جاندار اور اصولی موقف اپنا کر ثابت کر دیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی کشمیریوں کے ساتھ وابستگی غیر متزلزل اور ہر طرح کے شک و شبہ سے بالاتر ہے ،دہشت گردی کی طرح کشمیربھی قومی ایشو ہے جس پر ساری قوم کا موقف ایک ہے ، پاکستان کی کوئی سیاسی جماعت و حکومت مسئلہ کشمیر سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی ،چاہے جمہوری حکومت ہو یا فوجی حکومت ہوان خیالات کا اظہار مرکزی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ بات دنیا کو سمجھنی چاہیے کہ پاکستان ،انڈیا اور چین خطہ کی تین ایٹمی قوتیں ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے سے عالمی امن مسلسل خطرہ کی زد میں رہے گا ماضی میں پاکستانی نمائندگان سے کشمیری رہنمائوں کی ملاقاتیں معمول کی بات رہی ہے، بھارتی حکومت اب ان ملاقاتوں پر کیسے پابندی لگا سکتی ہے ؟ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدر ی طارق فاروق نے کہا کہ آل پارٹی حریت کانفرنس کے رہنمائوں کو بھی باہمی اختلافات ختم کر کے ایک پلیٹ فارم پر آ جانا چاہیے تاکہ ان کا موقف زیادہ طاقت کے ساتھ دنیا کے سامنے آ سکے،مسئلہ کشمیر پر ماضی میں صرف جنرل پرویز مشرف نے اصولی موقف سے انحراف کیااور پسپائی اختیار کی باقی کسی جمہوری یا فوجی حکمران نے کشمیر پر اصولی موقف نہیں چھوڑا ہے انہوں نے کہا کہ بعض نئی سیاسی جماعتیں اور سیاسی قائدین مسئلہ کشمیر کی تاریخی ،نظریاتی اور جغرافیائی گہرائی کا مکمل ادراک نہیں رکھتے اور اس پر ابہام کا شکار ہیں جنگ وجدل سے مسائل حل نہیں ہوتے مسائل کے حل کا بہترین ذریعہ ڈائیلاگ ہیں اس سے ہٹ کر کوئی بھی کوشش خطہ کے امن کو تباہ کر دے گی اورکسی کواس معاملہ پر انسانی جانوں سے کھیلنے کی کوشش نہین کرنی چاہیے چوہدری طارق فاروق نے بھمبر کی سیاست کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس کے نام پر بھمبر میں سیاسی انتقامی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ایم ایس کا تبادلہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے مختلف محکموں کے سربراہان کو تبادلہ جات اور گڈ گورننس کے نام پر ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے حکومت آزادکشمیر اس طرح کے ہتھکنڈوں سے اجتناب کرے وگرنہ حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی ،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بھمبر کو دبئی کے راستے واپس لایا گیا ہے میں لوگوں کے ذاتی اختلافات سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا لیکن بعض لوگ نوکریوں کا جھانسا دے کر سیاست میں فوج کا نام استعمال کر رہے ہیں جس سے سیاست اور فوج دونوں کا نقصان ہوگا ،بھرتیوں کے نام پر سارے حلقہ سے کاغذات اکٹھے کرنے کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے جس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سابق سپیکر اسمبلی چیئر مین گڈ گو ر ننس پیپلز پا رٹی چو ہدری انو ارا لحق نے اپنے حلقے میں گز شتہ روز مصروف تر ین دن گزرا مختلف عوامی وفود سے ملاقا تیں اور لو گو ں کو در پیش مسا ئل سنے اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ میر ی سیا ست کا مقصد عوامی خد مت ہے عو امی خد مت کے لئے مجھے کبھی کسی عہد ے کی ضرورت نہیں رہی میر ے والد محتر م نے سا ری زند گی اور اپنے آپ کو عوام الناس کی خد مت کے لئے وقف کئے رکھا اور جب میں ایم ایل اے نہیں تھا تب بھی عو ام کا خا دم تھا ایم ایل اے وزیر و سپیکر بننے کے بعد بھی عوا می خد مت خلق جا ری رکھی اور آج کو ئی حکومتی عہد ہ نہ ہو نے کے با وجود بھی عو امی خد مت کا سفر جا ری وسا ری رکھے ہو ئے ہو ں اور جب تک میر ی زند گی ہے یہ سفر جا ری رکھو ں گا عوامی مسا ئل حل کر نے کی کو شش کر تا ہو ں صحت تعلیم کی با لا دستی غنڈ ہ گر دی اور بد معاشی کے خا تمے کے لئے اپنا بھر پو ر کر دا ر ادا کر رہا ہو ں دنیا کی کو ئی طا قت مجھے اس عظیم مشن سے دو ر نہیں کر سکتی میں عوامی آدمی ہو ں اور عوام کے درمیا ن رہنا پسند کر تا ہو ں انہو ں نے کہا کہ میرا پیغا م محبت بھا ئی چا رے اور صلح جو ئی کا ہے حلقے سے نفر تو ں کی سیاست کو ختم کر کے لو گو ں کو خلو ص کے رشتے میں جو ڑنا چا ہتا ہو ں تھا نہ کچہر ی کی سیاست نہ پہلے کی ہے اور نہ ہی آئند ہ کر ونگا میر ٹ اور عو ام کی عز ت نفس کا خیا ل رکھتا ہو ں نہ نا جا ئز کا م کر تا ہو ں اور نہ ہی کسی کی نا جا ئز کا م میں سفا رش کر تا ہو ں کو ئی میرا ووٹر ہے یا نہ سب کیلئے میر ٹ ہے اور اس پر سختی سے عمل کر تا ہو ں اگر کسی کو میرا پیغا م اچھا لگتا ہے تو وہ میر ے ساتھ چلے اور اگر کسی کو پسند نہ ہے تو و ہ اپنی مر ضی سے جہا ں جا نا چا ہئے جا سکتا ہے والد محتر م کے مشن کو جا ری رکھا ہوا ہے جب تک زند گی ہے اس سفر کو جا ری رکھو ںگا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)انسائیٹ ماڈل کالج بھمبر پھر نمبر ون پوزیشن پر آ گیا،آزادکشمیر تعلیمی بورڈمیں کالج کی طالبہ ایمن شبیر نے 537نمبر کے ساتھ پورے آزادکشمیر میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی،سیاسی وسماجی اور تعلیمی حلقوں کا خیر مقدم تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے نامور تعلیمی ادارے انسائیٹ ماڈل کالج بھمبر نے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آزادکشمیر بورڈ کے جماعت نہم کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر بھر میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے ،انسائیٹ کالج کی طالبہ ایمن شبیر نے/550 537 نمبرات کے ساتھ کامیابی سمیٹی،اسی ادارہ کی ایک اور طالبہ تحریم مصطفی نے550 / 530نمبرات لے کر آزادکشمیر بھر میں پانچویں جبکہ ضلع بھمبر میں دوسری پوزیشن حاصل کی ،تعلیمی بورڈ میں شاندار نتائج پر ضلع بھمبر کے تعلیمی ،سماجی ،سیاسی اور شہری حلقوں نے ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر عمر گل ،پرنسپل طارق محمود بھٹی ،انتظامیہ اور سٹاف کو مبارکباد پیش کی ہے اورکہا ہے کہ انسائیٹ ماڈل کالج بھمبر نے ہمیشہ عوامی توقعات سے بڑھ کر نتائج دیے ہیں ،بھمبر میں یہ صرف انسائیٹ ماڈل کالج کو اعزاز حاصل ہے کہ اس کے سینکڑوں طلبہ وطالبات اعلیٰ تعلیمی اداروں میں میرٹ پر اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے بلکہ کئی ہونہار طلباء اپنی تعلیم مکمل کر کے زندگی کے مختلف شعبوںمیں ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انسائیٹ ماڈل کالج بھمبر مستقل میں بھی بھمبر کے نونہالوں کی تعلیمی آبیاری کرتا رہے گا اور عمدہ رزلٹس پیش کرتا رہے گا۔