بھٹ شاہ (قاسم حسین سے) بھٹ شاہ میں نئے بننے والے روڑ گندے پانی میں ڈوب گئے ٹائون عملہ خاموش بھٹ شاہ شہر میں سیوریج سسٹم نا ہونے کی وجہ سے شہر بھر میں نئے بننے والے روڑ وں پر گندہ پانی کھڑا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے روڑٹوٹناں شرع ہو گئے ہیں۔
کئی سال پورانہ بنا ہوا سوریج سسٹم بھی مکمل طور پر تبہا ہو چکا ہے .ٹی.ایم.او.اور دوسرا عملہ بااثر سخصیات کے بنگلوں کی صفائی ستھرائی میں زیادہ مصروف نظر آتے ہیں .اور بھٹ شاہ شہر کوبے یارو مدد گار چھوڑ دیا ہے اس شہر میں پاکستان ارو دنیاں بھر میں مشہور صوفی بزرگ شاعر شاہ اعبدلطیف بھٹائی کا مزار بھی ہے .جس پردنیاں بھر سے لاکھوں زایئرین اور عقیدت مند آتے ہیں شہر میں ہر جگہ گندگی کے بڑے بڑے ڈھیرلگے ہو ے ہیں بھٹ شاہ شہر کی حالت دیکھ کر بہت افسوس کا اظہار کرتے ہیں .اس کے ساتھ ساتھ شہر بھر کی گلیوں محلو میں بھی صفائی کا کوئی نظام نہیں ہے۔
جن میں شیخ محلہ .ہنر مندک کالونی.تنبواچوک.نورانی مسجد .درگاہ روڑ پر صفائی نہیں کی جاتی ہے اس کے ساتھ شہر بھر کی ندی نالیاں بند پڑی ہوئی ہیں ٹائون آفسراور ملازمین گھر بیٹھے تنخواںاوٹھا رہے ہیں شہریوں کا متالبہ ہکہ خدارہ ہمارے شہر بھٹ شاہ بچایا جائے اور ان کرپٹ آفسروں اور نا اہل ملازین کو ہٹا کر نئے ملازین بھرتی کئے جائے۔