بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کا اداکارہ گیتا بسرا سے شادی کا فیصلہ

Harbhajan Singh AndGeeta Basra

Harbhajan Singh AndGeeta Basra

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کے معروف اسپنر ہر بھجن سنگھ نے اپنی قریبی دوست بالی ووڈ اداکارہ گیتا بسرا سے طویل تعلقات کے بعد شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بالی ووڈ انڈسٹری اور بھارتی کرکٹرز کا آپس میں گہرا تعلق ہے جب کہ ماضی میں بھی کئی نامور کرکٹرز بھارتی اداکاراؤں کی زلفوں کے اسیر ہوچکے ہیں جس میں بھارتی سابق کپتان اظہرالدین اور اداکارہ سنگیتا بجلانی، بلے باز ویرات کوہلی اورادکارہ انوشکا شرما اور ہر بھجن سنگھ اور اداکارہ گیتا بسرا شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اسپن بولر ہر بھجن سنگھ اور بھارتی اداکارہ گیتا بسرا کے درمیان طویل عرصے سے تعلقات چل رہے تھے جب کہ دونوں کو کئی مقامات اور تقریبات میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس کے باعث دونوں شخصیات اپنے تعلقات کا برملا اظہار کرتے رہے ہیں۔

طویل عرصہ تعلقات کے بعد کرکٹر ہربھجن سنگھ اور اداکارہ گیتا بسرا نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد دونوں شخصیات رواں سال اکتوبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جب کہ شادی کی تقریب جالندھر میں منعقد ہوگی جس میں بالی ووڈ کی نامور شخصیات سمیت کرکٹرز کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔