مراتب و اقتدار انسان کی نسل و کردار کو تبدیل نہیں کرسکتے‘ ایم آر پی

karachi

karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایم کیو ایم کی جانب سے سینٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے استعفوں کی واپسی سے انکار اور حکومت سے مذاکرات نہ کرنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی نے ااستعفے اور مذاکرات سے انکار کو متحدہ کا سیاسی و جمہوری حق قراردیتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمن کی ثالثی کی ناکامی حکومت کی ناکامی ہے۔

جس کا ذمہ دار حکومتی رویہ و کردار ہے جس کی وجہ سے نہ صرف آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے بلکہ حکومتی رویئے نے پارلیمانی ناکامی کا راستہ بھی کھول دیا ہے جس کی بعد جمہوریت کے مستقبل کو لاحق خطرات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ایم آر پی سربراہ نے مزید کہا کہ مراتب و اقتدار انسان کی ذات ‘ اوقات اور نسل و کردار کو تبدیل نہیں کرسکتے یہی وجہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ ¿ بنگلادیش و متحدہ عرب امارات میں سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان پر جملے کسے اور دنیا کو بتادیا کہ وزارت عظمیٰ ملنے کے باوجود ان کی ذات کی کمتری ‘ کم نسلی ‘ جہالت ‘احساس کمتری اور خاندانی وقار سے محرومی کسی طور کم نہیں ہوسکی ہے۔