کولمبو ٹیسٹ، بھارت اپنی پہلی اننگز میں 393 رنز پر آوٹ

Colombo Test

Colombo Test

کولمبو (جیوڈیسک) بھارت نے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور پوری ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد تین سو ترانوے رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ کے ایل راہول ایک سو آٹھ اور روہت شرما اناسی رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے تین وکٹوں پر ایک سو چالیس رنز بنائے۔ کوشال سلوا نے نصف سینچری سکور کی کمار سنگاکارا اپنے الوداعی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بتیس رنز بنا کر پویلین لوٹے۔