عراق : امریکی فضائی حملے میں داعش کا نائب سربراہ فضل احمد الحیالی ہلاک

ISIS Head

ISIS Head

بغداد (جیوڈیسک) شمالی عراق میں امریکی فضائی حملے میں داعش کے نائب سربراہ فضل احمد الحیالی ہلاک ہوگیا۔

وائٹ ہاؤس حکام نے تصدیق کی ہے کہ شمالی عراق میں ہونے والے ایک امریکی فضائی حملے میں داعش رہنما ابوبکر البغدادی کا اہم ساتھی ہلاک ہوگیا۔

فضل احمد الحیالی کی ہلاکت سے داعش کے مالی معاملات اور میڈیا آپریشنز متاثر ہونگے۔ عراق اور شام میں امریکی فضائی حملوں میں داعش کے کئی رہنما ہلاک ہوچکے ہیں۔