کابل: خودکش دھماکے میں ایک غیر ملکی سیمت دس افراد ہلاک
Posted on August 23, 2015 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Kabul Suicide Bombing
کابل (جیوڈیسک) خودکش حملہ آور نے کابل میں واقع شینو زادہ اسپتال کے قریب نیٹو کے قافلے کو نشانہ بنایا۔
افغان محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق دھماکے میں دس افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک غیر ملکی بھی شامل ہے۔
بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دھماکا انتا زور دار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور درجن سے زائد گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com