ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) بس کی موٹر سائیکل رکشا کو ٹکر لگنے سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے ڈی جی خان آنے والی مسافر بس نے سنگم چوک کے قریب جامپور روڈ پر موٹرسائیکل رکشا کو ٹکر مار دی جس سے رکشا میں سوار میں ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ سات زخمی ہوگئے۔
ریسکیو1122 کنٹرول روم کے مطابق دو شدید زخمی اسپتال میں لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔زخمیوں کو ریسکیو ٹیمیوں نے ٹیچنگ اسپتال کے ٹراما سنٹر میں منتقل کردیا ہے۔
مقامی لوگوں نے مشتعل ہوکر بس اور رکشا کو آگ لگا دی تاہم ریسکیو فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا ۔ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق مشتعل افراد کو منشر کرکے بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔