جولائی 2015؛ پاکستان سے بیشتر اہم شعبوں کی برآمدات میں کمی

Commodity

Commodity

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سے اشیائے خوراک کی برآمدات میں گزشتہ ماہ 20.55 فیصد کی سال بہ سال کمی ہوئی۔

پاکستان بیوروشماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادشمار کے مطابق جولائی 2015 میں فوڈگروپ کی برآمدات 21 کروڑ 93 لاکھ 89 ہزار ڈالر رہیں جو جولائی 2014 میں 27 کروڑ 61 لاکھ 51 ہزار ڈالرتک پہنچ گئی تھیں، گزشتہ ماہ چاول 27.24 فیصد، مچھلی ومچھلی کی مصنوعات 17.04 فیصد، پھل 11.43 فیصد، تمباکو 18.81 فیصد، مصالحہ جات 6.57 فیصد، تیل داربیج 63.08 فیصد۔

چینی 44.24 فیصد، گوشت اور گوشت کی مصنوعات 9.38 فیصد اور دیگر اشیائے خوراک کی برآمدات میں جولائی 2014 کے مقابلے میں 16.01 فیصد کمی ہوئی جبکہ جولائی میں دالیں ایکسپورٹ نہیں کی گئیں، صرف سبزیوں کی ایکسپورٹ میں 31.16 فیصد اورگندم کی برآمدات میں 100 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی 2014 میں گندم برآمد نہیں کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں جولائی میں ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ 11.72 فیصد کی نمایاں کمی سے 1 ارب 2 کروڑ 58 لاکھ 51 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی جو جولائی 2014 میں 1 ارب 16 کروڑ 21 لاکھ 3 ہزار ڈالر رہی تھی، اس دوران سوتی دھاگے کی برآمد 12.54 فیصد، سوتی کپڑے کی 20.50 فیصد، دیگر اقسام کی یارن کی 40.25 فیصد، نٹ ویئر کی 8.20 فیصد، بیڈ ویئر کی 21 فیصد، ٹاولز کی 9.01 فیصد، خیمے وترپال کی 15.83 فیصد۔

ریڈی میڈ گارمنٹس کی 0.68 فیصد، آرٹ، سلک و سینتھیٹک ٹیکسٹائل کی 30.18 فیصد اور میڈاپ آرٹیکلز کی برآمدات میں 3.10 فیصد کمی ہوئی جبکہ خام روئی کی برآمد 67.73 فیصد، کاٹن کارڈیڈ کی 100 فیصد اور دیگر ٹیکسٹائل آئٹم کی برآمدات میں 10.93 فیصد کا اضافہ ہوا۔

علاوہ ازیں پٹرولیم گروپ اور کوئلے کی گزشتہ ماہ برآمدات 28.06 فیصد کے اضافے سے 2 کرور 83 لاکھ 4 ہزار ڈالر رہی جو جولائی 2014 میں 2 کروڑ 21 لاکھ 2 ہزار ڈالر تک محدود تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2015 میں قالین کی برآمدات 19.66 فیصد گھٹ کر 81 لاکھ 40 ہزار ڈالر تک محدود ہوگئی جو جولائی 2014 میں 1 کروڑ 1 لاکھ 32 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی، اسپورٹس گڈز کی برآمدات 25.60 فیصد کی کمی سے 2 کروڑ 59 لاکھ 44 ہزار ڈالر رہی جو جولائی 2014 میں 3 کروڑ 48 لاکھ 72 ہزار ڈالر تھی۔

بیورو شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ رنگے لیدر (خام چمڑے) کی برآمد 20.70 فیصد کی سال بہ سال کمی سے 3 کروڑ 89 لاکھ 79 ہزار ڈالر سے گھٹ کر 3کروڑ9 لاکھ 9 ہزار ڈالر، چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات 18.6 فیصد کمی کے باعث 6 کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار ڈالر سے گھٹ کر 5 کروڑ1 لاکھ 38 ہزار ڈالر، فٹ ویئر کی 36.95 فیصد کمی سے 1 کروڑ 56 لاکھ 9 ہزار ڈالر سے گھٹ کر 98 لاکھ 41 ہزار ڈالر، سرجیکل گڈز اورطبی آلات کی برآمد 3.49 فیصد اضافے سے 2 کروڑ 95 لاکھ 52 ہزار ڈالر، کٹلری 18.11 فیصد کمی سے 62 لاکھ 33 ہزار ڈالر۔

کیمیکل و فارما مصنوعات کی برآمد 45.74 فیصد کمی سے 4 کروڑ 50 لاکھ 94 ہزار ڈالر، انجینئرنگ مصنوعات کی 36.13 گھٹ کر 1 کروڑ 56 لاکھ 60 ہزار،جیمز کی برآمد 66.4 فیصد کمی سے 2 لاکھ 16 ہزار، جیولری 38.4 فیصدکمی سے 6 لاکھ 29 ہزار ، فرنیچر 48.9 فیصد کمی سے 3 لاکھ 34 ہزار، شیرے کی 82.4 فیصدکمی سے 4 لاکھ 52 ہزار، سیمنٹ کی 15.56 فیصد کمی سے 2 کروڑ 75 لاکھ 27 ہزار،گڑ اور گڑ مصنوعات کی 70.2 فیصد گھٹ کر 20 لاکھ 94 ہزار اور دیگر اشیا کی ایکسپورٹ 36.59 فیصد کمی سے 7کروڑ 5 لاکھ 76 ہزار ڈالر رہی۔