سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے تحریک حریت کے کنونشن پرپابندی عائد کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سرس کے مطابق تحریک ِحریت جموں وکشمیرکی طرف سے آج کنونشن کا انعقاد ہونا تھا، تاہم کتھ پتلی انتظامیہ نے حیدر پورہ میں تحریکِ حریت کے دفتر کی طرف جانے والے راستوں کو سیل کر دیا۔
پارٹی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا، نتیجے میں جماعت کے کارکنوں نے حیدر پورہ میں احتجاج کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کئے۔