بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر احمد کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجہ ندیم عارف کی زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی کا سماج دشمن عناصر کیخلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد ملز م کو گر فتار کر لیا گیا مقدمہ در ج تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز ایس ایچ او سٹی حا جی سکندر اعظم کو اپنے ذرا ئع سے معلو م ہوا کہ بھمبر بر نا لہ رو ڈ پر بڑ ھنگ کے مقام پر واقع سخی لجپا ل ہو ٹل میں منشیات کا وسیع پیما نے پر کا رو با ر ہو رہا ہے جس پر گزشتہ روز ایس ایچ او سٹی حا جی سکندر اعظم ،تفتیشی محبو ب حسین بٹ ،تفتیشی رفیق احمد ،تفتیشی خلیل احمد نے بمعہ نفر ی چھا پہ ما ر کر 39بو تل شرا ب اور 500گرا م گردا برآمد کر کے ملز م را حیل عرف ما نی ولد را جہ محمد اعظم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع بھمبر کا اجتماع خاندان اتوار کے روز صغیر میرج ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ بھمبر میں اپنی نوعیت کے پہلے بڑے اجتماع میں جماعت اسلامی کے اراکین کے اہل خانہ شریک ہوئے۔ اس موقع پر بچوں کی دلچسپی کے لیے اسلامی جمعیت طالبات کے مقامی یونٹ نے پروگرام ترتیب دے رکھے تھے جس میں بچوں نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ جبکہ مرد و خواتین کے لیے الگ سے تربیتی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر راشد نسیم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر راشد نسیم نے بھمبر میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات کی خرابی اور تباہی کی وجہ اللہ سے بغاوت کا نتیجہ ہے۔ جب تک ہم نئے اور پرانے پاکستان کے چکروں سے نکل کر اسلامی پاکستان کو اپنی منزل نہیں بنائیں گے اس وقت تک پاکستان میں نہ کرپشن ختم ہو سکتی ہے اور نہ لوٹ مار۔ اس لیے عوام کو چہرے بدلنے کی دوڑ سے نکلنا ہو گا۔ اور نظام کی تبدیلی کے لیے قرآن و سنت کو اپنا نظام بنانا ہو گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے زیر اہتمام منعقدہ اجتماع خاندان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظلم کا نظام ہے جس میں رب کی بجائے لیڈر بڑے ہو گئے ہیں۔ جن کی دولت جمع کرنے کی ہوس ختم ہوتی نظر نہیں آتی۔ بقول نیب روزانہ پندہ ارب روپے کی کرپشن کرکے بھی ہمارے حکمرانوں کے پیٹ نہیں بھرتے۔ اس کرپشن کے نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے جماعت اسلامی سے وابستہ افراد کو کھڑا ہونا ہو گا۔ عوام کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی غلامی میں دینے کے لیے جدوجہد کرنا ہو گی۔
تاکہ پاکستان کے عوام کو اسلامی پاکستان کی منزل ملے اور ملک میں خوشحالی کا دور واپس آئے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اعلانات اور دعووں کی بجائے انقلاب نہیں لانا چاہتی۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ مرد و زن اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج مغربی طاقتیں مسلمانوں کو ذلت کی گہرائیوں میں پھینکنے کے درپے ہیں۔ مگر کفر آج اللہ کی تدبیر کے آگے بے بس ہو چکا ہے۔ مسلمانوں کو جتنا دبانے کی کوشش کی جارہی ہے وہ اسی طاقت سے ابھر رہے ہیں۔ آج اسلام ایک طرف دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ تو دوسری طر ف مسلمان نوجوانوںکی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جبکہ مغرب میں بوڑھوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا میں انقلاب لانے والی قوت صرف مسلمانوں کے پاس ہے۔ اور وہ وقت دور نہیں جب دنیا میں اسلام کی حکمرانی ہو گی۔
اس موقع پر انہوں نے عورتوں کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج مغرب میں عورت کے حقوق کے نام پر عورت کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ عورت کو اشتہار بنا کر منڈیوں میں بیچا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مغرب کی عورت نے بھی اپنا مقام پہچان لیا ہے اور مسلمان ہونے والے ہر دس افرادمیں سے اسی صنف یعنی عورت سے ہوتا ہے۔جو اس بات کی دلیل ہے کہ مستقبل اسلام کا ہے۔ راشد نسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مغربی دنیا میںماڈل تلاش کرنے والے پاکستانی حکمران اور دانشور جان لیں کہ ہم عورت کی ذلت برداشت نہیں کرسکتے۔ اسلام نے جو عزت عورت کو دی ہے وہ عزت پاکستان کی عورت کو بھی دی جائے وگرنہ ان کی کرسی ہلا ماری جائے گی۔ راشد نسیم نے کہا کہ وقت آ رہا ہے کہ جب پاکستان ہی نہیں دنیا بھی خاک حرم سے آشنا سے ہو جائے گی اور اسلام ہی اس پیاسی دنیا کو سیراب کرے گا۔
جمعیت اتحاد العلماء جموںو کشمیر کے مرکزی صدر مولانا عبدالقادر ندیم نے اجتماع خاندان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو خرابی اور بدامنی کے راستے پر ڈالنے کے لیے شیطانی قوتیں متحرک ہیں۔ ایسے میں جماعت اسلامی کے کارکنان کو اپنے اندر داعی کی تڑپ کو بیدار کرنا ہو گا تاکہ نہ صرف ہم خود اور ہمارے اہل وعیال جہنم کی آگ سے بچ سکیں بلکہ معاشرے کے ہر گھر کو اپنا گھر سمجھتے ہوئے انہیں بھی کامیابی کے راستے پر ڈال دیں۔ مولانا عبدالقادر ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج معاشرے میں بگاڑ اس لیے حاوی ہے کہ نیکی کی قوتیں منتشر ہیں۔ ان نیکی کی قوتوںکو نیکی کی دعوت دینے اور برائیوں سے روکنے کے لیے متحد کرنا ہو گا۔ مردوں اور عورتوں کو اپنے شعبہ جات کے لیے وقت دینا ہو گا۔ تب جا کر معاشرہ اور ریاست میں امن و سکون ہو گا۔ اور غریب کو دووقت کا کھانا عزت سے مل جائے گا۔ اجتماع سے ضلعی امیر چودھری امجد یوسف اور ضلعی صدر الخدمت فائونڈیشن ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے بھی خطاب کیا۔