چین: کیمیاوی مواد کے کارخانے میں دھماکہ‘ ایک شخص ہلاک‘ 9 زخمی

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے مشرقی علاقوں میں واقع کیمیاوی مواد کے ایک کارخانے میں دھماکہ ہوا ہے۔ ایک شخص ہلاک اور 9 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق متاثرین کی تعداد میں اضافہ ممکن ہے۔

واضح رہے کہ زیبو شہر‘ چین کے مشرقی صوبے شاندونگ میں واقع ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دس روز قبل بھی چین کے یانجین بندرگاہ پر ایک بھیانک دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک سو اکیس لوگ ہلاک اور دسیوں عام شہری زخمی ہو گئے تھے۔