کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائیشیا میں حکام نے اجتماعی قبر سے 24 سے زیادہ نعشیں برآمد کر لی ہیں۔
ملائیشیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے گذشتہ روز ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے سرحدی علاقے میں ایک اجتماعی قبر سے 20 سے زائد افراد کی نعشیں برآمد کر لیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ یہ نعشیں ممکنہ طور پر میانمر اور بنگلہ دیش سے کشتیوں کے ذریعہ لائے جانے والے تارکین وطن کی ہو سکتی ہیں۔ حکام نے اس ضمن میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔