ممبئی (جیوڈیسک) شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ کسی فلم میں عامر اور سلمان کے ساتھ کام کرسکتاہوں اور بالی ووڈ کے تینوں خانز کا ایک ساتھ کسی فلم میں کام کرنا ناممکن نہیں۔
یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک تین ہیروز پر مبنی فلم بنانا انتہائی مشکل ہے اور وہ بھی ایسے ہیروز پر جو صف اول کے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں مگر ہمارے بارے میں صورتحال مختلف ہے۔
کیونکہ ہم تینوں ہی حقیقت میں اسٹارز ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ ہم تینوں ہی ایک دوسرے کو سمجھ سکتے ہیں اور ہم ایسی فلم کا انتخاب کریں گے جس میں ہمارے کردار ایک جیسے ہوں۔