بغداد (جیوڈیسک) عراقی صوبے الانبار میں جنگجو تنظیم داعش کے فوجی چیک پوسٹ پر خود کش حملے کے نتیجے میں 8 فوجی ہلاک جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگجو تنظیم داعش نے عراقی صوبے الاانبار میں فوجی چیک پوسٹ کو خود کش حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 فوجی ہلاک جب کہ 6 زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حکام کے مطابق خودکش حملہ آور 2 ٹینکوں سمیت 3 گاڑیوں میں آئے اور چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
واضح رہے کہ صوبے الاانبار میں گزشتہ کئی روز سے جنگجو تنظیم داعش کے حملے جاری ہیں جہاں گزشتہ روز داعش کے حملے میں 50 عراقی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔