شوال (جیوڈیسک) شوال میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک اور سپاہی زوہیب کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک اور سپاہی زوہیب جام شہادت نوش کر گئے۔
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں امن کے چھ دشمن بھی اپنے انجام کو پہنچ گئے ، شہید لیفٹینٹ کرنل فیصل ملک اور سپاہی زوہیب کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹینٹ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلیٰ فوجی افسران نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے جہاں فوجی اعزاز کے ساتھ انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔