اسلام آباد: تھاد امت کے لئے ضروری ہے کہ تمام مسالک پیار اور محبت کا درس دیں فرقہ واریت کے فروش کو روکنے کے لئے بیرونی امداد پر چلنے والی مذہبی و دیگر تنظیموں پر پابندی لگائی جائے۔
ان خیالات کا اظہار انجمن طلبہ اسلام سٹی اسلام آباد کے ناظم شہیر سیالوی نے اسلام آباد میں منعقدہ علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا ملک میں امن کا قیام اس وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ تمام مسالک ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو کر ملکی سلامتی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
اس موقعے پر انہوں نے ضرب عضب کی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم پاک فوج کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور افواج پاکستان کو جہاں ضرورت پڑی ایک آواز پر لبیک کہیں گے اس موقعے پر مفتی گلزار نعیمی، سلطان علی احمد، پیر عدنان قادری، سید جمیل الرحمن چشتی اور خرم نواز گنڈا پور نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔