کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے مقدمے کی سماعت کرنیوالی عدالت پر رینجرز کے لا فسر کے عدم اعتماد پر مقدمہ دوسری عدالت منتقل کر دیا گیا، عامر خان کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط دیا جا رہا ہے کہ میں حج پر گیا تو واپس نہیں آؤں گا۔
کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما عامر خاں کے مقدمے کی سماعت خصوصی عدالت میں شروع ہوئی تو رینجرز کے لا افسر نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور عدالت کے جج سے کہا کہ ہمیں آپ پر اعتماد نہیں ہے۔
عامر خان کی ضمانت کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا اور قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا، آپ نے عامر خان کو بیرون ملک جانے کی جازات دینے کے لئے اپنا فیصلہ تبدیل کیا۔
عدالت نے وکلا کے اعتراض کے بعد مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر سات میں منتقل کر دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ الطاف حسین نے رشید گوڈیل کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔
یہ تاثر غلط دیا جا رہا ہے کہ میں حج پر گیا تو واپس نہیں آؤں گا۔ میرے مقدمات ہائیکورٹ میں بھی ہیں، مجھے ہر صورت واپس پاکستان آنا ہے۔