کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے حلقہ بندیوں سے متعلق دائر تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔
بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب نے کی۔ حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم، سندھ یونائٹڈ پارٹی، نیشنل پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے پچاس درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
عدالت نے تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر حکومت سندھ کو جواب داخل کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔