ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار عامر خان کو فلم کا کلائیمیکس دیکھنے کے لیے مدعو کیا تو وہ فلم دیکھنے کے بعد ایک بار پھر رو پڑے۔
رپورٹس کے مطابق نکھیل اڈوانی کی فلم کٹی بٹی جو کہ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے جس میں عامر خان کے بھانجے عمران خان اور بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔
بالی ووڈ اداکار عامر خان جب فلم کا کلائیمیکس دیکھا تو وہ اپنے جذبات پرقابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے، فلم کے ہدایتکار نکھیل اڈوانی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا کہ عامر خان فلم کے آخری 22 منٹ لگاتار روتے رہے۔
واضح ر ہے کہ عامر خان عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی نئی فلم بجرنگی بھائی جان سے بے حد متاثر ہوکر بھی رو پڑے تھے اور انہوں نے فلم کو سلمان خان کے کرئیر کی بہترین فلم قرار د یاتھا۔