گجرات (جیوڈیسک) بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ملازمتوں میں جائزہ حصہ نہ ملنے پر ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ احتجاج کی کال پٹیل برادی نے دی تھی جو سرکاری ملازمتوں اور کھیلوں میں جائزہ حصے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
پٹیل برادری گجرات کی کل آبادی کا 12فیصد ہیں لیکن ان کا سرکاری ملازمتوں میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مظاہرین پٹیل برادری سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلی انديبے پٹیل سے بھی سخت ناراض ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی نے اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ مظا ہرین نے مطا لبہ کیا ہے کہ سرکاری ملا زمتوں میں حصہ رنگ و نسل کے اعتبار سے نہیں بلکہ نمائند گی کے حساب سے ہونا چاہیے۔ پٹیل برادری نے سرکاری ملازمتوں میں 27 فیصد حصے کی بھی مانگ کی ہے۔