کوئٹہ (جیوڈیسک) ایف سی ترجمان کے مطابق حساس اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دہشت گردوں کا گروپ ساتھیوں سمیت مستونگ سے کوئٹہ آرہا ہے۔
فورسز نے میاں غنڈی کے قریب کوئٹہ مستونگ روڈ کی ناکہ بندی کر دی۔ اس دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔
جوابی فائرنگ سے چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر ایف سی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران ایف سی نے دہشت گردوں کے قبضے سے جدید ہتھیار بھی برآمد کر لئے۔