پاک ایران تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھائے جانے کا امکان

Pakistan and Iran

Pakistan and Iran

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور ایران کے درمیان آئندہ 5 سال میں تجارتی حجم کو بڑھا کر 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لئے دونوں ممالک کے سفیر جلد اسلام آباد میں ملاقات کریِں گے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے نئے طریقہ کار پر بات چیت متوقع ہے۔

اس وقت پاکستان ایران سے 43 ملین ڈالر کی برآمدات جبکہ 186 ملین ڈالر درآمدات کرتا ہے اس سے قبل 2010 میں پاک ایران تجارت کا حجم تقریبا 1 ارب ڈالر تھا۔