ترکی داعش کیخلاف فضائی کارروائی میں حصہ لے گا

Turkey

Turkey

استنبول (جیوڈیسک) ترکی داعش کے خلاف فضائی کارروائی میں حصہ لے گا ۔ ترکی اور امریکہ کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے بعد ترک فضائیہ شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف فضائی کارروائی میں حصہ لے گی۔

امریکی حکام نے داعش کے خلاف جاری لڑائی میں اس معاہدے کو ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

ترکی نے امریکہ کو پہلے ہی دولتِ اسلامیہ کے خلاف اپنے دو فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی ہوئی ہے۔