راولپنڈی (جیوڈیسک) روات میں جی ٹی روڈ پر مسافر وین الٹ گئی ، ایک شخص جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق روات میں جی ٹی روڈ پر مسافر وین تیز رفتاری کے باعث ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، حادثے میں 3 خواتین سمیت 13 افراد بھی زخمی ہو گئے۔
مسافر وین گوجرخان کے علاقے دولتالہ سے راولپنڈی آ رہی تھی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔