کرپٹ سیاستدانوں کے مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں، احسان باری

Ehsan Bari

Ehsan Bari

ہارون آباد: قائد اللہ اکبر تحریک ڈاکٹر میاں احسان باری نے آرمی چیف کے کراچی میں دیے گئے اس بیان کا کہ شہر میں امن یقینی بنانے کے لیے دہشت گردوں اور مافیاز کا شیطانی گٹھ جوڑ توڑا جائے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ ہی موجودہ اور سابق لٹیرے کرپٹ سیاستدانوں کے مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں تاکہ دہشت گردوں، مافیاز اور سیاستدانوں کی کرپشنی تکون ہی ختم ہوجائے ڈاکٹر باری نے کہا کہ نیب کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے 178 ہائی پروفائل مقدمات بھی فوجی عدالتوں کے سپرد کیے جائیں۔

انھیں قرار واقعی سزا دے کر ان کی منقولہ و غیر منقولہ ساری حرام کی کمائیوں سے بنائی گئی جائیدادیں ضبط کی جائیں اورا نکی سرکاری بنکوں سے لوٹی اور غریبوں کا خون چوس کر بیرون ملک جمع کی گئی حرام کی دولت پاکستان واپس لائی جائے اس طرح سے ہم آئی ایم ایف ،ورلڈ بنک سے مزید بھکاری بن کرقرضے حاصل کرنے سے بچ جائیں گے اور ہماراقرضہ خور قوم کے طور پر مجروح شدہ وقار بھی بحال ہو جائے گاانہوں نے بتایا کہ اگر 178 ہائی پروفائیل کیسز میں نامزدملزمان گیلانی راجہ اشرف امین فہیم نواز شہباز برادران ،اسحاق ڈار،زرداری اور ان کے حواری اوربعض کٹھ ملائیت کے علمبرداران بچ نکلے توہمارے اداروں کے افسران،عدلیہ اور خود 20کروڑ پاکستانیوں کے پاس چُلی بھر پانی میں ڈوب مرنے کے علاوہ کوئی چارہ باقی نہیں رہ جائے گا۔

اعلیٰ فوجی جرنیلوں کو سزادی جاسکتی ہے تو ملکی خزانہ اور عوام کو لوٹنے والے غداران ملک و ملت کی رعائیت کیا جانا چہ معانی دارد ؟اسی طرح سے جہانگیر ترین نے20 کروڑ کا جو قرضہ 2004میں آمر وقت پرویز مشرف سے معاف کروایا تھااسکی ساری رقوم واپس سرکاری خزانہ میں جمع کرواناہی قرین انصاف ہو گاکہ اب تو وہ خود بھی انصاف کا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہیں تو پھر دیر کیسی۔اخر میں میاں باری نے سپریم کورٹ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز جاگیروں کی قرقی کے خلاف جاگیرداری نظام کے محافظوں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی درخواست پر جاری کردہ سٹے آرڈرختم کیا جائے غداریوں اور مجاھدین و باغی مسلمان فوجیوں کو قتل کرکے ان کے سر سرکارِ انگلشیہ کے قدموں میں رکھنے کے صلہ میں حاصل کردہ ناجائز جاگیریں بحق سرکار ضبط کرکے موروثی مزارئین ،بے زمین کاشت کاروں اور بیروزگارنوجوانوں میں مفت تقسیم کی جائیں تاکہ ملک سے غربت اور بے رو زگاری کاخاتمہ ممکن ہو سکے۔

ADDRESS:Bari House,Bari Road Canal Colony,Haroonabad,Distt:Bahawal Nagar(Punjab)Pakistan
Contacts Dr.Ihsan Bari:0300–0315–0321–0332–0333–0345–6986900 web:www.allahoakbar-tehreek.com,,Facebook.com/allahoakbartehreek-Twitter.com/drmianihsanbari
,drahsanbari@gmail.com,mianihsanbari@gmail.com,drmianihsanbari@gmail.com