لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں، الیکشن کمیشن نے صوبے میں یونین کونسلوں، وارڈز اور پولنگ کی عملے کی فہرست جاری کر دی۔
پنجاب الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور کی ایک میڑو پولیٹن کارپوریشن جبکہ 274 یونین کونسلیں ہوں گی ۔ اسی طرح صوبے میں میونسپل کارپوریشنز کی تعداد 11 جبکہ مونسپل کمیٹی کی تعداد 460 ہوگی۔
ڈسٹرکٹ کونسلوں کی تعداد 35 جبکہ ان کی وارڈز کی تعداد 3281 ہوگی، مونسپل کمیٹیوں کی تعداد 182 جبکہ وارڈز 3587 ہو گی۔ صوبے میں کل یونین کونسلیں اور میونسپل وارڈز کی تعداد 7602 ہوگی۔
صوبے کے لئے بنائے جانے والے 130،000 پولنگ بوتھ اور 45،466 پولنگ سٹیشنز کا ابھی گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ اسی طرح 777 ریٹرنگ آفیسرز 10 جولائی کو لگائے گئے جبکہ 45466 پریزئنڈنگ آفیسزر 260،000 جبکہ پولنگ آفیسرز کی تعداد 130،000 ہو گی۔