حالیہ فیصلوں نے ثابت کیا کہ عمران خان کا حلقے کھولنے کا مطالبہ درست تھا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے این اے ١٥٤ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کی جانب سے تواتر سے آنے والے فیصلے تحریک انصاف کے موقف کی تائید کرتے ہیں۔

ان فیصلوں سے پاکستان کے کروڑوں لوگ جن کا انتحابی عمل سے اعتماد اٹھ چکا تھا ان کے لئے روشنی کی ایک کرن پیدا ہوئی ہے۔ان فیصلوں کا حقیقی فائیدہ تب ہی ہو گا کہ ضمنی انتحابات میں ٢٠١٣ کی طرح منظم یا منتشر دھاندلی نہ ہو۔

انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف ایک مدت سے ان برائیوں کے خلاف جد و جہد کر رہی ہے ۔نون لیگ جن کا ماضی گواہ کہ جب فیصلے ان کے خلاف آتے ہیں تو وہ پاکستان کی اعلی عدالت پر حملہ کر دیتے ہیں وہ جسٹس کاظم ملک اور دیگر با ضمیر ججوں کو دھمکیاں دینے سے باز آ جائے۔اس موقع پر انہوں نے فوزیہ قصوری قاسم سوری فہد شیخ اعزاز سید اور دیگر کے ہمراہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کیں۔

Celebration

Celebration