بھٹ شاہ ( قاسم حسین ) پی ٹی آئی فیڈریش اسٹوڈنٹس کی جانب سے ہالا۔ بھٹ شاہ۔ خیبر۔ مٹیاری میں مٹھیائی تقسیم کی گئی۔ کارکنان کا ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا اس موقع پر ضلع صدر احسن جتوئی نے کہا کہ وقت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ عمران خان نے جو الزام لگائے تھے وہ سب سچے تھے انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ جو مرصی کر لے آج نہی تو کل انکو گھر جانا پڑیگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے احتجاجی دھرنے کے بارے میں جو بھی فیصلہ کریں گے پوری انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریش ان کے ساتھ کھڑی ہوگی ن لیگ کے دن گنے جا چکے ہیں بس انکی رخصتی کا اعلان ہو نا باقی ہے اور میں ان کو اس کامیابی پر مبارک بعد پیش کرتا ہو۔بہت جلد سندہ میں بھی تبدیلی آنے والی ہے اب سندہ کے لوگ بھی جاگ چکے ہیں۔آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہو گا۔