واشنگٹن (جیوڈیسک) پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ وزیر خارجہ جان کیری بار بار دونوں ملکوں پر مذاکرات جاری رکھنے کے لئے زور دیتے رہے ہیں۔
بھارتی صحافی کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کے سوال پر جان کربی نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے ایسا کوئی بیان نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا ایٹمی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے بارے میں قیاس آرائیوں سے کشیدگی کم نہیں ہو گی۔ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیئے۔