دائود شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ میں کوہاٹ اسپورٹس، پھول پتی اسٹار، پاک اسپورٹس اور کلری اسپورٹس کی فتوحات

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ حسینی فٹ بال کلب اور الیون اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی حاجی سید با بوشاہ و استاد دائود شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں کوہاٹ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون نے نواب الیون لیاری کو2-0سے زیر کردیا۔

دوسرے میچ میں پھول پتی اسٹار نے لعل بخش میموریل کو سخت مقابلے کے بعد 3-2سے شکست دیدی ۔تیستے میچ میں پاک اسپورٹس نے ینگ سومار کلب کو 5-1سے مات دیدی،

چوتھے میچ میں کلری اسپورٹس نے جگو میموریل کو 1-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔