تحریر : شاہ بانو میر اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے اللہ کی تسبیح کر رہی ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے٬ اورہر وہ چیز جو زمین میں ہے٬ بادشاہ ہے نہایت مُقدّس زبردست اور حکیم ٬وہی ہے جس نے امّیوں کے اندر ایک رسول خود انہی میں سے اٹھایا٬ جو انہیں اس کی آیات سُناتا ہے انکی زندگی سنوارتا ہے٬اورانہیں کتاب اور حِکمت کی تعلیم دیتا ہے٬حالانکہاِس سے پہلے وہ کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے٬اور( اِس رسول کی بعثت) اُن دوسرے لوگوں کے لیے بھی ہے٬جو ابھی اُن سے نہی ملے ہیں٬اللہ زبردست اور حکیم ہے٬یہ اس کا فضل ہے جسے چاہتا ہے دیتا ہے٬اور وہ بڑا فضل فرمانے والا ہے
٬ جِن لوگوں کو توراة کا حامل بنایا گیا تھا ٬مگر انہوں نے اُس کا بھار نہ اُٹھایا٬ اُن کی مِثال اُس گدھے کی سی ہے ٬جس پر کتابیں لدی ہوئی ہوں٬اِس سے بھی زیادہ بُری مثال ہےاُن لوگوں کی جنہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلا دیا ہے٬ ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہی دیا کرتا٬اِن سے کہو
٬اے لوگو!! جو یہودی بن گئے ہو٬ اگر تمہیں یہ گھمنڈہے٬کہ باقی س لوگوں کو چھوڑ کر بس تم ہی اللہ کے چہیِتے ہو٬تو موت کی تمّنا کرو٬اگر تم اپنے زعم میں سّچے ہو٬لیکن یہ ہرگز اُس کی تمّنا نہ کریں گے
ALLAH
اپنے اُن کرتوتوں کی وجہ سے ٬ جو یہ کر چکے ہیں٬اورٌاللہ اِن ظالموں کو خوب جانتا ہےاِن سے کہو٬ جس موت سے تم بھاگتے ہو٬ وہ تو تمہی آکر رہے گی٬پھرتم اس کے سامنے پیش کیے جاؤ گے٬ وہ پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا ہے٬ اور وہ تمہیں بتا دے گا٬کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو٬اے لوگو جو ایمان لائے ہو٬جب پُکارا جائے نماز کے لیے جمعہ کے دن تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو٬ اورخریدو فروخت چھوڑ دو ٬یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے
٬اگر تم جانو پھر جب نماز پوری ہوجائے٬تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو٬اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہو٬ شائد کہ تمہیں فلاح نصیب ہو جائے٬اورجب انہوں نے تجارت اور کھیل تماشہ ہوتے دیکھاتو اُس کی طرف لپک گئے اور تمہیں کھڑا چھوڑ دیا
٬اِن سے کہو جو کچھ اللہ کے پاس ہے٬وہ کھیل تماشے اور تجارت سے بہتر ہے٬اور اللہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے٬ ترجمان القرآن