پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 40 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ہزاروں افراد سیلابی صورتحال میں پھنس گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے شمال مشرقی شہر راجن میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 40 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ہزاروں افراد اب بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی کا سامنا ہے، سیلاب کی وجہ سے اب تک علاقے میں کئی پل اور گھر سیلابی ریلے میں بہہ چکے ہیں جس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں لوگ علاقے سے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔