سیاسی جماعتوں کیلئے مالی حسابات جمع کرانے کا آج آخری دن

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے مالی اثاثوں اور اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آج مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والی جماعت انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق اور پاکستان عوامی تحریک نے تاحال پارٹی اثاثوں کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائی ہے۔

الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور جے یوآئی سمیت 40 سیاسی و مذہبی جماعتوں نے مالی حسابات جمع کرا دئیے ہیں۔