کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں 2 گروہوں کے درمیان مسلح تصادم میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
ڈی ایس پی ملیر الطاف حسین کے مطابق تصادم میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تھانہ سکھن کی حدود میں ہونے والے مسلح تصادم میں ایک گروپ کے سرغنہ ڈاکٹر عباس علی مرچنٹ اور ان کا سیکیورٹی بھی مارا گیا ہے۔
مرنیوالا ڈاکٹر عباس علی مرچنٹ جانوروں کے ڈاکٹر اور مویشیوں کا کارروبار کرتے ہیں۔پولیس کے مطابق مسلح تصادم میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جناح اسپتال کی ڈاکٹر سیمی جمال نے 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلح تصادم میں ہلاک ہونے والے 5 افراد کی لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔ سیمی جمال کے مطابق تصادم میں زخمی ہونے والے 2 افراد بھی اسپتال لائے گئے ہیں۔