جھنگ: جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے صدر رائے منظور احمد عابد نے گذشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سرفراز اللہ خان سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں جھنگ میں چارج سنبھالنے پر ویلکم کیا۔
انہوں نے جھنگ یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا جس پر انہوں نے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافی میرے لئے قابلِ احترام ہیں ۔اس موقع پر وحید اختر بھی موجود تھے۔