اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ ایسا بد زبان لیڈر توبہ استغفر اللہ !۔ عمران خان اپنی حیثیت دیکھ کر چیلنج کریں نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم بن چکے۔
نواز شریف کے سپاہی سے ہارنے والا انہیں کیسے چیلنج کر سکتا ہے۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں یہ ان کی چالیں ہیں اور میدان سے بھاگ رہے ہیں۔
مشیر وزیراعظم آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ الیکشن میں عمران خان کی غلط فہمی ہمیشہ کے لئے دور کر دیں گے۔