سوازی لینڈ (جیوڈیسک) افریقی ریاست سوازی لینڈ میں ٹرک مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 65 لڑکیاں ہلاک اور 20 سے زائد شدید زخمی ہو گئیں جنہیں اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق تمام لڑکیاں ملک میں ہونے والے سالانہ ڈانس مقابلے میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں کہ ٹرک کو حادثہ پیش آ گیا۔
سوازی لینڈ میں یہ ڈانس فیسٹیول ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس میں تقریباً 40 ہزار لڑکیاں حصہ لیتی ہیں اوراس دوران بادشاہ اپنی بیوی کا انتخاب کرتا ہے۔