کوریا (جیوڈیسک) امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان مشترکہ جنگی مشقوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا، ان مشقوں میں جنگی طیارے، ہیلی کاپٹرز، ٹینک اور تین ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں۔
مشقوں کا مقصد دشمن کے حملوں کی موثر روک تھام اور جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔
اس سے پہلے شمالی کوریا نے مشقوں کے انعقاد پر جنوبی کوریا پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکی دی تھی۔