اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے تحریک انصاف نے مہلت مانگ لی

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے انتیس اگست تک تمام جماعتوں کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی تاہم تین سو سات میں سے صرف چالیس سیاسی جماعتوں نے تفصیلات جمع کرائی ہیں جن میں مسلم لیگ ن، عوامی نیشنل پارٹی اور جے یو آئی ف شامل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی، ، تحریک انصاف ، ق لیگ سمیت 267 جماعتوں نے تاحال تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں پارٹی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے پندرہ روز کی مہلت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔