ماسکو (جیوڈیسک) روس کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہزاروں ایکڑ اراضی تباہ اور بیکال جھیل کی رونقیں ماند پڑ گئیں۔
روس کے شمال مغربی علاقے میں واقع مشہور جھیل بیکال کے قریب جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ سے اٹھتے دھوئیں کے گہرے بادل جھیل کے کناروں اورفضا میں پھیل گئے جبکہ 25 ہزار ایکڑ اراضی کو نقصان پہنچا۔
ریسکیو اہلکار اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، خطرناک آگ کے سبب سیاحوں کو جھیل جانے سے روک دیا گیا ہے۔