فرینکفرٹ (جیوڈیسک) جرمنی میں تارکین وطن کے حق میں نکالی جانے والی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
ڈریسڈن میں ہونے والی اس ریلی میں شریک افراد تارکین وطن کو کھلے دل سے خوش آمدید کہنے اور پناہ دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
ریلی کا انعقاد نازی مخالف اتحاد نے کیا تھا ۔ اس سے قبل ڈریسڈن کے علاقے میں دائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے تارکینِ وطن کے خلاف نکالی گئی ریلیاں پرتشدد رنگ اختیار کر گئی تھیں۔
جرمنی میں رواں سال کے دوران پناہ کی درخواستوں کی تعداد آٹھ لاکھ تک پہنچ جانے کا امکان ہے جو کسی بھی دوسرے یورپی ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔