روس: جنگی طیاروں کے خوبصورت مظاہروں کے ساتھ ائیر شو ختم
Posted on August 31, 2015 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Air Show
ماسکو (جیوڈیسک) روس کے شہر زوکوسکی میں پچیس اگست کو شروع ہوئے ائیر شو میں دنیا بھر سے سرکردہ کاروباری حضرات نے شرکت کی۔
شو کی اختتامی تقریب میں روسی ٹیموں سؤفٹ اور رشین نائٹس نے خوبصورت کرتب دکھا کر خوب داد سمیٹی۔
دو برس پہلے ہوئے ائیر شو کے موقع پر جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کی فروخت کے اکیس ارب ڈالر کے سودے ہوئے تھے۔
اس بار یوکرائن کے بحران کی وجہ سے کتنے سودے ہوئے منتظمین نے ابھی تک کوئی اعداد و شمار نہیں بتائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com