بحیرہ روم کے پانیوں میں قدرتی گیس کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت

ENI

ENI

مصر (جیوڈیسک) مصر میں بحیرہ روم کے پانیوں میں قدرتی گیس کا اب تک سب سے بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔

اٹلی کی انرجی کمپنی ای این آئی کے مطابق چالیس مربع میل پر پھیلا ہوا قدرتی گیس کا ذخیرہ مصر کے شمالی ساحل کے نزدیک گہرے پانیوں میں دریافت کیا گیا۔

ذخیرے میں تیس ٹریلین کیوبک گیس کی موجودگی کا اندازہ لگایا گیا ہے اور یہ پانچ اعشاریہ پانچ بلین بیرل تیل کی انرجی کے برابر ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ دنیا میں گیس کا سب سے بڑا ذخیرہ ہو سکتا ہے اور کئی دہائیوں تک مصر کی گیس کی ضروریات پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔