لندن (جیوڈیسک) یکم جولائی انیس سو اکسٹھ کو انگلینڈ کے عام سے گھرانے میں پیدا ہونے والی ڈیانا کو شہرت شہزادہ چارلس سے شادی کر کے ملی۔
اپنے فیشن اور ہمدرد دل کی وجہ سے وہ لوگوں میں بہت مقبول ہوئیں۔ شہزادی ڈیانا جلد شہزادہ چارلس سے علیحدہ ہو گئیں۔ ان کے دو بیٹے شہزادہ ولیم اور ہیری ہیں۔
لیڈی ڈیانا نے اپنی زندگی غریبوں اور بیماروں کے لیے وقف کر دی تھی۔ پیرس میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہونے والی لیڈی ڈیانا سماجی خدمات کی بدولت ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔