بغداد (جیوڈیسک) داعش کے جنگجوئوں نے زنجیروں میں جکڑ کر 4 شیعہ جنگجوئوں کو زندہ جلانے کی ویڈیو جاری کر دی۔
بتایا جاتا ہے حکومت کی حامی ملیشیا پاپولر موبلائزیشن فورسز کے 4 جنجگوئوں کے ہاتھوں اور پیروں میں بھی زنجیریں ڈالی گئی ہیں۔ ویڈیو میں جنگجو کہتا ہے اب بدلے کا وقت آ گیا۔ اگر وہ ہم پر حملے کرینگے تو ہم ان پر حملے کریں گے۔
وہ ہمیں سزا دیں گے تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے۔ اس واقعہ کی تاریخ اور جگہ کا مقام ظاہر نہیں کیا گیا۔