کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیمو کریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھوکھر نے الیکشن کمیشن اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر مسلم پاکستانیوں کو جداگانہ انتخابات کا حق دیں۔
اس وقت غیر مسلم پاکستانی اقلیتیں اپنے حق رائے دہی سے محروم ہیں جس سے ان میں احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں میں جتنے بھی اقلیتی ارکان اسمبلی ہیں وہ قطعی اقلیتوں کی نمائندگی نہیں کرتے بلکہ اپنی پارٹی پالیسی پر گامزن رہتے ہیں۔
نعیم کھوکھر نے مزید کہا کہ اب جب کہ ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں ، اس لئے ضروری ہے کہ مسیحی عوام سمیت تمام غیر مسلم پاکستانی اقلیتوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کا حق دے کر اپنے نمائندے براہ راست منتخب کرنے کا موقع دیا جائے۔