جمرود (جیوڈیسک) خیبرایجنسی کے جمرود بازار میں دو دھماکے ہوئے، پہلے خود کش دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور28 افراد زخمی ہو گئے، امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار جمع ہونے پر دوسرا دھماکا ہو گیا۔
زخمیوں میں خاصہ دار فورس کے اہل کار بھی شامل ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جمرود بازار میں خاصہ دار فورس کے لائن آفیسر کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا کیا گیا۔
دھماکے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 5 خاصہ دار فورس کے اہل کار سمیت 28 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، دھماکوں کے بعد جمرود بازار کو بند کر دیا گیا۔