کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں سیکورٹی فورسز نے موسیٰ قلعہ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا۔ صوبہ ہلمند میں واقع موسیٰ قلعہ پر طالبان جنگجوؤں نے چند روز پہلے ہی قبضہ کیا تھا۔
حکام کے مطابق اٹھائیس اگست کو شروع ہونے والے آپریشن میں چھ سکیورٹی اہلکارہلاک جبکہ چودہ زخمی ہو گئے۔
اس کارروائی میں دو سو بیس جنگجو بھی ہلاک کر دیئے گئے۔ آپریشن میں افغان فورسز کو نیٹو کی فضائی مدد بھی حاصل رہی۔