کراچی: معروف دینی ادارے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تحت امسال بھی اجتماعی قربانی کاہتمام کیاجائے گا، جس کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں جبکہ مفتیان کرام کی زیرنگرانی اجتماعی قربانی کے حوالے سے آگاہی ،قربانی کے شرعی مسائل اوراجتماعی قربانی میں حصہ لینے والوں کی سہولت کیلئے شہرقائدکے مختلف علاقوںمیں 14 سے زائدمقامات پر مراکزبھی قائم کیے جائیںگے،امسال اجتماعی قربانی کیلئے فی حصے کی رقم سات ہزارپانچ سوروپے (7500) مقررکی گئی ہے جبکہ گزشتہ سال کی طرح بیرون ممالک میں رہنے والی پاکستانیوں کے لیے آن لائن بکنگ کی سہو لت فراہم کی گئی ہے،آن لائن اجتماعی قربانی میںگائے کا فی حصہ 8500 روپے جبکہ بکرے کا فی حصہ 13000 سے 22000 تک مقرر کیاگیا۔
مگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میںمہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی زیر صدارت اساتذہ کرام کا اجلاس ہوا جس میں اجتماعی قربانی کے حوالے سے بھی تمام ضروری اقدامات پر غور کیا گیا اجلاس میںناظم تعلیمات شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری، ایڈمسٹریٹر جامعہ بنوریہ عالمیہ مولانا غلام رسول،مولانا نعمان نعیم ، مولانا فرحان نعیم ،مولاناحماداللہ شاہ سمیت دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی اجلاس میں اجتماعی قربانی کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیںواضح رہے کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کو پاکستان میں اداروں کی سطح پراجتماعی قربانی کانظام متعارف کرانے کااعزازحاصل ہے اوراس حوالے جامعہ کیاجتماعی قربانی کی ٹیم کو 29 سال کا تجربہ حاصل ہے ،ہرسال جامعہ بنوریہ کے تحت اجتماعی قربانی کے موقع پراوسطا 900 سے زائدبڑے جانورذبح کئے جاتے ہیں۔اجتماعی قربانی میں حصہ لینے یااجتماعی قربانی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات لینے والے حضرات درجہ ذیل مراکز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
۔-1-جامعہ بنوریہ عالمیہ نزدسائٹ پولیس سٹیشن ،-2جامع مسجد سبحان اللہ تاشقند کالونی مسان روڈ ،-3جامع مسجد نور جوبلی قاری محمد رمضان ،-4جامع مسجدالصفاء شریف آباد بلاک 1 فیڈرل بی ایریا مولانا محمد خالد محمود اور محمد شفیع،-5جامع مسجد غزالی حسن اسکوائر گلشن اقبال جناب ذوالفقاراور عبدالرحمن G-9،6 -احمد کمفرٹس بلاک 17، گلستان جوہر نزد جوہر چورنگی. مرغوب الحسن ،-7جامع مسجد اقصیٰ نعمان کمپلیکس حسن اسکوائر گلشن اقبال مولانا غلام مصطفی ،-8 بنوریہ ویلفیئر ٹرسٹ نزد الغنی کیٹرنگ بلاک F نارتھ ناظم آباد، -9 النشیط گرامر اسکول SC-14 بلاک H نارتھ ناظم آباد پیر بخش ،-10 جامع مسجد رحمانیہ بلاک C نارتھ ناظم آباد مولانا محمد عارف اور بھائی ندیم،-11جامع مسجد طیبہ میڑووِل بلاک 3 مولانا شفیق الرحمن،-12مدرسہ و مسجد عثمانیہ بلاک M نارتھ ناظم آباد مولانا بشیر نقشبندی ،-13 جامعہ مسجد طیبہ گلشن اقبال بلاک 10 نزد عثمانیہ اسکول محمد عادل شامل ہیںجبکہ اس کے علاوہ مزید کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے 021-2560400 اور 021-32560300 پر رابطہ کیا جا سکتاہے ۔علاوہ آن لائن قربانی والے حضرات جامعہ بنوریہ عالمیہ کی ویب سائٹ پر جاکر فارم حاصل کرکے سب میٹ کرسکتے ہیں۔